امریکہ و کینیڈا

جوبائیڈن شمالی کوریا کے رہنما سے پیشگی شرائط کے بغیر ملاقات کیلئے تیار

امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے جاپانی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "انہوں (شمالی کوریا) نے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے "بغیر کسی شرط کے” ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ جزیرہ نما کوریا میں سلامتی اور جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونے پر بات چیت کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی اتحادیوں کے خلاف جنگی تیاریاں تیز کریں: کم جونگ اُن
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے جاپانی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "انہوں (شمالی کوریا) نے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا ہے، لیکن یہ ابھی بھی میز پر ہے۔ ہم بغیر کسی پیشگی شرط کے بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

کربی نے یہ نہیں بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد کی پیشکش کب کی گئی، لیکن کہا کہ بائیڈن انتظامیہ پیانگ یانگ تک پہنچنے کے لیے کوششیں تیز کر رہی ہے۔لیکن ابھی تک اس (کم) نے اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم اپنے قومی سلامتی کے مفادات اور اپنے اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان کے دفاع کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔