دہلی

برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ

دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے دن ڈبلیو ایف آئی کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کو مبینہ جنسی ہراسانی کے کیس میں دہلی پولیس کی داخل کردہ چارج شیٹ کا نوٹ لینے کی تاریخ 7 جولائی مقرر کی۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے دن ڈبلیو ایف آئی کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کو مبینہ جنسی ہراسانی کے کیس میں دہلی پولیس کی داخل کردہ چارج شیٹ کا نوٹ لینے کی تاریخ 7 جولائی مقرر کی۔

متعلقہ خبریں
کمسن ریسلر کا بیان مجسٹریٹ کے روبرو قلمبند
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی آج سماعت
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ہرجیت سنگھ جسپال ہفتہ کے دن فیصلہ سنانے والے تھے۔

لیکن انہوں نے کہا کہ سٹی پولیس کی تحقیقات ہنوز جاری ہیں اور ضمنی چارج شیٹ داخل ہونے کا امکان ہے لہٰذا 7 جولائی کو طئے ہوگا کہ چارج شیٹ کا نوٹ لیا جائے یا نہیں۔