بھارت

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ چیف جسٹس آف انڈیا مقرر

صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے آج جسٹس دھنجئے وائی چندرچوڑکوچیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے مقرر کیا۔

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے آج جسٹس دھنجئے وائی چندرچوڑکوچیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے مقرر کیا۔

وہ 9 نومبرکواس عہدہ پر فائز ہوں گے۔ مرکزی وزیرقانون کرن رجیجونے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے ٹوئٹرپر لکھاکہ دستورہند کے تحت حاصل اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے معزز صدرجمہوریہ نے ڈاکٹر جسٹس ڈی وائی چندرچوڑکوجوسپریم کورٹ کے جج ہیں‘ 9۔ نومبر2022سے چیف جسٹس آف انڈیامقررکیاہے۔

بعدازاں وزارت قانون نے بھی ٹوئٹر پر یہ بیان پوسٹ کیا۔ رجیجونے آئندہ چیف جسٹس کومبارکبادبھی پیش کی۔ ان کی حلف برداری تقریب 9۔ نومبرکو ہوگی۔