تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں سال بھرکی اوسط بارش کا تقریباً نصف صرف تین دنوں میں ہی ریکارڈ

شدید بارش کے باعث ضلع میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور حکومت کی ہدایات کے مطابق ان کے ارکان خاندان کو معاوضہ دینے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 108 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں جن کے لیے بھی قاعدے کے مطابق ان کے مالکین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں سال بھر میں ہونے والی اوسط بارش کا تقریباً نصف صرف تین دنوں میں ہی ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


ضلع کلکٹر آشش سنگوان نے بتایا کہ ضلع میں سالانہ اوسط بارش 983 ملی میٹر رہتی ہے لیکن 27، 28 اور 29 اگست کو ہی 400 ملی میٹر بارش ہوئی۔


کلکٹر نے وضاحت کی کہ حالیہ بارش سے متاثرہ سڑکوں کی عارضی مرمت اور بحالی کے کاموں کے لیے 38 کروڑ روپے اور مستقل کاموں کے لیے 210 کروڑ روپے کے تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام خراب سڑکوں کی مرمت کے کام تیز رفتاری سے مکمل کر کے ضلع کے تمام اہم دیہات اور شہروں کو دوبارہ آمد و رفت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔


شدید بارش کے باعث ضلع میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور حکومت کی ہدایات کے مطابق ان کے ارکان خاندان کو معاوضہ دینے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 108 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں جن کے لیے بھی قاعدے کے مطابق ان کے مالکین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔


کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں نقصان پہنچے 989 مکانات کے لیے 44 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منگل سے دوبارہ شدید بارش کے امکانات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔