قومی

کنگنا رناوت کو تھپڑ رسید کردیا گیا، چنڈی گڑھ ایئرپورٹ کا واقعہ، ویڈیو وائرل

ہماچل پردیش کے حلقہ منڈی کی نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ اداکارہ کنگنا رناوت کو طمانچہ رسید کردیا گیا۔ یہ واقعہ چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر پیش آیا۔

چنڈی گڑھ: ہماچل پردیش کے حلقہ منڈی کی نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ اداکارہ کنگنا رناوت کو طمانچہ رسید کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ٹرافک جام
کسانوں نے بی جے پی قائدین کے پتلے نذرآتش کئے
شمبھو بارڈر پر دوسرے دن بھی کسان ڈٹے رہے

یہ واقعہ چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر پیش آیا جہاں ایک خاتون سی آئی ایس ایف کانسٹیبل نے کنگنا کو اس وقت زوردار تھپڑ رسید کردیا جب وہ چیکنگ کے لئے پردہ دار کیبن میں تھیں۔

اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگنا کو سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی ٹیم نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر لے جایا جارہا ہے۔

سی آئی ایس ایف (سنٹر انڈسٹریل سیکوریٹی فورس) ملک بھر کے ایئر پورٹس پر سیکوریٹی کے فرائض انجام دیتی ہے۔

جس خاتون سی آئی ایس ایف کانسٹبیل نے کنگنا کو تھپڑ رسید کیا اس کی شناخت کلویندر کور کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کنگنا رناوت دہلی روانہ کے لئے چنڈی گڑھ پہنچی تھیں۔ طیارے میں اپنے سوار ہونے سے پہلے وہ معمول کے مطابق چیکنگ کے لئے پردہ دار کیبن میں گئیں جہاں ایک سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلویندر کور موجود تھیں۔

اس دوران کلویندر کور نے کنگنا کو تھپڑ رسید کردیا۔

دہلی پہنچنے کے بعد کنگنا نے وہاں منتظر صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی اور پھر اس کے بعد سوشیل میڈیا پر اس سلسلہ میں ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ گالی گلوچ کی گئی، انہیں منہ پر مارا گیا۔

کنگنا نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے خاتون کانسٹیبل سے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ تو جواب ملا کہ میں کسانوں کی حمایت کرتی ہوں۔ کنگنا نے یہ بھی بتایا کہ وہ محفوظ ہیں تاہم پنجاب میں بڑھتی دہشت گردی پر انہیں تشویش ہے۔

اسی دوران تھپڑ رسید کرنے والی خاتون کانسٹیبل کلویندر کور کا اسی وقت کا ایک ایک ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں وہ کہتی نظر آتی ہیں کہ وہ کنگنا پر برہم تھیں کیونکہ کنگنا نے کسانوں کے احتجاج میں شرکت کرنے والی خواتین کی توہین کی تھی۔ انہیں سو سو روپے لے کر احتجاج میں شریک ہونے والی بتایا تھا جبکہ ان میں میری ماں بھی موجود تھی۔

a3w
a3w