کنڑ اداکار شیوا راج کمار نے چندرابابو کی بائیو پک میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی
شیوا راج کمار نے تقریباً چار دہائیوں کے فلمی سفر میں اپنا ایک خاص مقام بنایا ہے۔ مداح انہیں پیار سے شیوانا کہہ کر پکارتے ہیں، اور یہ اسٹار ہیرو اب تلگو میں بھی مسلسل فلموں کے ذریعہ ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کی سیاسی تاریخ میں چندرابابو نائیڈو کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا جنہوں نے سب سے زیادہ عرصہ تک آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں اور 75 سال کی عمر میں بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں، ان کی بائیو پک میں اداکاری کرنے کی خواہش مشہور کنڑ اداکار شیوا راج کمار نے ظاہر کی ہے۔
شیوا راج کمار نے تقریباً چار دہائیوں کے فلمی سفر میں اپنا ایک خاص مقام بنایا ہے۔ مداح انہیں پیار سے شیوانا کہہ کر پکارتے ہیں، اور یہ اسٹار ہیرو اب تلگو میں بھی مسلسل فلموں کے ذریعہ ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وہ اس وقت تلگواداکار رام چرن کی زیرتکمیل فلم میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ساتھ ہی سی پی آئی کے سابق ایم ایل اے جی نرسیا کی بائیو پک میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔
حال ہی میں وجئے واڑہ کی کنکا درگا دیوی کے درشن کرنے کے بعد شیوا راج کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو موقع ملا تو وہ چندرابابو نائیڈو کی بائیو پک میں بھی ضرور کام کریں گے اور اسے وہ اعزاز سمجھیں گے۔