قومی

مسلم دھابہ میں کانوڑیوں کی توڑپھوڑ

کانوڑیوں کے ایک گروپ نے یہاں ایک دھابہ میں توڑپھوڑ کی۔ ان کا الزام ہے کہ اس کے مسلمان مالکوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

مظفر نگر (یوپی) ۔(پی ٹی آئی) کانوڑیوں کے ایک گروپ نے یہاں ایک دھابہ میں توڑپھوڑ کی۔ ان کا الزام ہے کہ اس کے مسلمان مالکوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

واقعہ اتوار کے دن میراپور ہائی وے پر سائنی بھٹا چوک کے قریب لکی شدھ دھابہ بھوجنالیہ میں پیش آیا جہاں کانوڑیوں نے لنچ کیا گیا۔ ایسا ہی واقعہ قبل ازیں مظفر نگر میں پیش آیا جہاں کانوڑیوں کے ایک گروپ نے دھابہ میں توڑپھوڑ کی۔

انہوں نے الزام  عائد کیا کہ انہیں غذا کے ساتھ پیاز پروسی کی گئی۔ کانوڑیوں نے فرنیچر‘ کچن اور سیلنگ فیانس کو نقصان پہنچایا۔ ایس ایچ او میرا پور ببلو سنگھ نے بتایا کہ بعض کانوڑیوں نے قریب میں واقع ایک ہوٹل کے مالک کے ساتھ دھابہ مالک سے پوچھا کہ اس نے اپنی شناخت ظاہر کیوں نہیں کی۔

گڑبڑ کے بعد کانوڑیوں نے اپنی یاترا جاری رکھی۔ دھابہ کے ایک ورکر پون نے نامعلوم کانوڑیوں کے خلاف شکایت درج کرائی کہ اسے ماراپیٹا گیا۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔ گزشتہ برس اس وقت تنازعہ پیدا ہوا تھا جب اترپردیش اور اترکھنڈ کی بی جے پی حکومتوں نے کانوڑ یاترا روٹ پر ہوٹل مالکوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے مالک اور ورکرس کے نام نمایاں طورپر لکھ کر لگائیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس پر اعتراض کیا تھا اور سپریم کورٹ نے اس ہدایت پر روک لگادی تھی۔