دہلی

میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید

چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما کو ان کے ”میاں مسلمانوں کو ریاست ِ آسام کو اپنے کنٹرول میں لینے نہیں دوں گا“ والے ریمارک پر نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ تبصرہ ”خالص فرقہ وارانہ زہر“ ہے اور خاموشی ایسے بیان کا جواب نہیں۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے چہارشنبہ کے دن چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما کو ان کے ”میاں مسلمانوں کو ریاست ِ آسام کو اپنے کنٹرول میں لینے نہیں دوں گا“ والے ریمارک پر نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ تبصرہ ”خالص فرقہ وارانہ زہر“ ہے اور خاموشی ایسے بیان کا جواب نہیں۔

متعلقہ خبریں
ہیمنتا بسوا شرما اور بدرالدین اجمل کے مابین خفیہ سمجھوتہ
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
نیشنل ہیرالڈ کے اثاثوں کی قرقی سیاست میں نیا اوچھا پن: کپل سبل

شرما نے منگل کے دن زور دے کر کہا تھا کہ وہ غیرجانبداری نہیں بلکہ طرفداری کریں گے۔ وہ میاں مسلمانوں کو آسام پر کنٹرول کرنے نہیں دیں گے۔ کپل سبل نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شرما طرفداری کریں گے۔

میاں مسلمانوں کو سارے آسام پر کنٹرول کرنے نہیں دیں گے۔ میرا کہنا ہے کہ یہ پوری طرح فرقہ وارانہ زہر ہے۔ اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔

خِاموشی اس کا جواب نہیں۔ میاں کی اصطلاح ابتدا میں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے لئے استعمال ہوتی تھی۔ غیربنگالی لوگ عام طورپر بنگلہ دیشی امیگرنٹس کو میاں سمجھتے ہیں۔

a3w
a3w