انٹرٹینمنٹ

کرشمہ کپور 49 سال کی ہوگئیں

کرشمہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے سینی کیریئر کا آغاز سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم پریم قیدی سے کیا کرشمہ کی قسمت کا ستارہ سال 1996 میں ریلیز فلم راجہ ہندوستانی سے چمکا اس فلم میں عامر خان ہیرو تھے۔

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور آج 49 برس کی ہو گئیں 25 جون 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کرشمہ کپور کو اداکاری کا فن ورثے میں ملا ان کے والد رندھیر کپور ایک اداکار تھے، جب کہ والدہ ببیتا ایک معروف فلمی اداکارہ تھیں۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا
کریتی سینن نے فلم آدی پورش میں سیتا کا کردار ادا کرنے کا تجربہ مشترک کیا

 کرشمہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے سینی کیریئر کا آغاز سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم پریم قیدی سے کیا کرشمہ کی قسمت کا ستارہ سال 1996 میں ریلیز فلم راجہ ہندوستانی سے چمکا اس فلم میں عامر خان ہیرو تھے۔ بہترین گانوں، موسیقی اور اداکاری سے مزین اس فلم کی کامیابی نے کرشمہ کپور کو اسٹار بنا دیا۔

سال 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم دل تو پاگل ہے کرشمہ کپور کے سینی کیریئر کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وہ مادھوری دکشت کے مدمقابل تھیں، پھر بھی وہ اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہیں۔

نوے کی دہائی میں کرشمہ کپور پر الزام تھا کہ وہ صرف گلیمرس کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پروڈیوسر ہدایت کار شیام بینیگل نے اس تصویر سے نکالنے میں ان کی مدد کی اور انہیں فلم زبیدہ میں ٹائٹل رول دیا۔ فلم میں اداکارہ ریکھا کی موجودگی کے باوجود کرشمہ کپور اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔فلم میں ان کی زبردست اداکاری پر انہیں فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ سے نوازا گیا۔