شمالی بھارت

ہندوملک ہونے کا عنقریب اعلان، دھریندرشاستری کے بیان پر بہارمیں بڑا تنازعہ

دھریندرشاستری نے کہا کہ ایک دن ایک سادھو نے ان سے کہاتھا کہ میں ہندو ملک کی وکالت کررہاہوں یہ کیسے ممکن ہے؟۔ میں نے اسے جواب دیاتھا کہ ہندوستان پہلے سے ہندوملک ہے اورعنقریب اس کا اعلان کردیاجائے گا۔

پٹنہ: دھرم گرو باباباگیشور دھریندرشاستری کے ”ہندوملک“ سے متعلق بیان نے بہار میں بڑا تنازعہ پیدا کردیا۔ دھریندرشاستری نے ہنومان کتھا کیلئے بہار آمد کے پہلے دن ہندوستان کے ہندوملک ہونے کی وکالت کی۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

انہوں نے کہا کہ ایک دن ایک سادھو نے ان سے کہاتھا کہ میں ہندو ملک کی وکالت کررہاہوں یہ کیسے ممکن ہے؟۔ میں نے اسے جواب دیاتھا کہ ہندوستان پہلے سے ہندوملک ہے اورعنقریب اس کا اعلان کردیاجائے گا۔ اس بیان پر بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا۔

 اتوار کے دن مختلف سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل ظاہرکیا۔ آرجے ڈی کے قومی ترجمان مرتنجے تیواری نے کہا کہ ہمیں دھریندرشاستری کے دورہئ پٹنہ کے تعلق سے اندیشہ تھا کہ یہ شخص مذہب کی بنیاد پر سماج میں پھوٹ ڈالنے کی باتیں کرے گا اور ہمارا اندیشہ درست ثابت ہوا۔

یہ شخص بی جے پی اور آرایس ایس کا سیاسی ایجنڈہ چلانے پٹنہ آیا ہے۔ تیواری نے کہا کہ میں اس شخص سے کہناچاہتا ہوں کہ یہ بہار کی سرزمین ہے جہاں مہاتماگوتم بدھ پیدا ہوئے۔ یہ مہاتماگاندھی کی کرم بھومی (میدان عمل) ہے۔ بہار کے عوام خودساختہ سادھو کو اپناایجنڈہ چلانے نہیں دیں گے۔

سیاسی تقریر کرنے سے قبل دھریندرشاستری کو چاہئیے تھا کہ وہ کرناٹک الیکشن کے نتائج پر نظرڈالتا جہاں بجرنگ بلی الیکشن میں نام گھسیٹنے پر بی جے پی پربرہم ہوگئے۔ ہندوستان وہ ملک ہے جو قانون اوردستور سے چلتا ہے۔ تیواری نے سوال کیاکہ کیا بی جے پی والے ملک کو ہندوملک بنانے دستور بدل دیں گے؟۔

 جنتادل یو کے ترجمان ابھیشک جھا نے کہا کہ ملک باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکرکے دستور کی بنیاد پر چل رہا ہے جہاں ہرشخص کو بلالحاظ مذہب وملت مساوی حقوق حاصل ہیں۔ دھرم‘عقیدہ کا معاملہ ہے۔ یہ ملک نہ توہندو ملک اور نہ اسلامی ملک۔ ہم گنگاجمنی تہذیب اور سرودھرم سمبھو میں یقین رکھتے ہیں۔ خودساختہ سوامی دھیریندرشاستری نوبت پورعلاقہ میں ہنومان کتھا کیلئے آیا ہوا ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں واقع باگیشوردھام کا پیٹھادھیش ہے۔