کرناٹک

کرناٹک میں انتخابی نتائج کانگریس کیلئے خطرہ کی گھنٹی: شیوکمار

کرناٹک اور ہماچل پردیش کے انتخابی نتائج سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے عدم اطمینان کو تسلیم کرتے ہوئے مسٹر شیوکمار نے کہا کہ پارٹی کو 14-15 سیٹیں جیتنے کی امید تھی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

بنگلورو: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے عام انتخابات کے حالیہ نتائج کو خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے اسٹریٹجک ریولوشن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹنڈر کیلنڈر کی اجرائی میں تیزی لانے ڈپٹی چیف منسٹر کی ہدایت
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

کرناٹک کی 28 لوک سبھا نشستوں میں سے کانگریس صرف نو پارلیمانی حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مسٹر شیوکمار نے پیر کی شام دیر گئے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کو بتایا، ’’ہم تمام لیڈروں کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کریں گے۔ یہ وقت خود پر غور کرنے اور ضروری بہتری لانے کا ہے۔ نتائج خطرے کی گھنٹی ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں مختلف حلقوں کے لئے جائزہ اجلاسوں کی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

کرناٹک اور ہماچل پردیش کے انتخابی نتائج سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے عدم اطمینان کو تسلیم کرتے ہوئے مسٹر شیوکمار نے کہا کہ پارٹی کو 14-15 سیٹیں جیتنے کی امید تھی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو ان کےآبائی علاقوں سے ووٹ نہیں ملے۔

شکست کے لیے ایم ایل اے کو ذمہ دار ٹھہرانے کے الزامات پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے نوٹس میں کوئی شکایت نہیں لائی گئی ہے۔ انہوں نے الزامات اور جوابی الزامات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے حلقہ کے رہنماؤں سے پارٹی کارکنوں کے ساتھ جڑنے اور شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے اور سفارشات پیش کرنے کی اپیل کی۔

ایم ایل اے بسواراج شیواگنگا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر شیوکمار نے کہا کہ ایم ایل ایز کو غیر ضروری عوامی بیانات دینے سے گریز کرنے اوراوراس کے بجائے مدوں کو حل کرنے کے لئے پارٹی کارکنان سے جڑنا چاہیے۔

a3w
a3w