دہلی
کرناٹک انتخابات: مودی نے کانگریس کو مبارکباد دی
مودی نے ٹویٹر پر کہا، "کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ان کی جیت پر مبارکباد۔ میں عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر مبارکباد دی ہے اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مودی نے ٹویٹر پر کہا، "کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ان کی جیت پر مبارکباد۔ میں عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
کرناٹک میں کانگریس کو بڑی کامیابی ملی ہے اور ہفتہ کو ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے مطابق پارٹی کو تقریباً 135 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کو تقریباً 65 اور جنتا دل سیکولر کو 20 کے قریب سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔