حیدرآباد

کرناٹک انتخابات، کانگریس کو فنڈز دینے وزیراعلی تلنگانہ پر بی جے پی کا الزام

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر کرناٹک انتخابات میں کانگریس کو فنڈز بھیجنے کا الزام لگایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر کرناٹک انتخابات میں کانگریس کو فنڈز بھیجنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

انہوں نے دعوی کیاکہ وزیراعلی نے قبل ازیں پڑوسی ریاست میں جے ڈی ایس کی حمایت کی بات کہی تھی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ریاست میں غیرموسمی بارش کے سبب کسان پریشانی کا سامنا کررہے ہیں تو وزیراعلی سیاست کرنے کیلئے دہلی گئے ہیں۔

انہوں نے ریاست کی چندرشیکھرراو زیرقیادت حکومت سے سوال کیا کہ وہ یہ بتائے کہ ریاست میں کتنے کسانوں کو مرکز کی طرف سے دیئے گئے 3 ہزار کروڑ روپے کا این ڈی آرایف فنڈ کا کیا ہوا۔

بنڈی سنجے نے کہا کہ اگر خریداری کے مراکز پہلے شروع کر دیئے جاتے تو 30 فیصد فصل بچائی جا سکتی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی