کرناٹک

کرناٹک فحش ویڈیواسکینڈل، مزید3متاثرین‘ایس آئی ٹی سے رجوع

ایس آئی ٹی ٹیم بیرون ملک اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں ریونا کی نقل وحرکت کی جانکاری اسے ملی ہے۔ وہ مقامی پولیس اور سی بی آئی کے تال میل سے اسے گرفتارکرسکتی ہے۔ ٹریک ہونے والا لوکیشن بڈاپیسٹ(ہنگری) کا ہے۔

بنگلورو: خصوصی تحقیقاتی  ٹیم نے ہاسن کے جنتادل ایس رکن پارلیمنٹ وامیدوار پرجول ریونا کو پکڑنے کی بیرون ملک کوششیں تیزکردی ہیں‘ ایسے میں عریاں ویڈیو اسکینڈل کی مزید 3متاثرہ عورتیں ایس آئی ٹی سے رجوع ہوئی ہیں۔ ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
دہلی کی غلامی چاہئے یا کے سی آر کی ترقی، راے دہندوں کو فیصلہ کا مشورہ
ریونت ریڈی کو ایس آئی ٹی کی نوٹس
عاپ کے میئر عہدہ کے امیدوار سپریم کورٹ سے رجوع

 متاثرہ عورتیں ہفتہ کے دن ایچ ڈی ریونا کی گرفتاری کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے رجوع ہوئیں۔ امکان ہے کہ ان کا بیان جلد ریکارڈ کیاجائے گا۔ افواہیں ہیں کہ اپنے باپ جنتادل ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونا کی گرفتاری کے مدنظر عریاں ویڈیو اسکینڈل کا اصل ملزم ریونا عنقریب سرینڈرہوسکتا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ٹی ٹیم بیرون ملک اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں ریونا کی نقل وحرکت کی جانکاری اسے ملی ہے۔ وہ مقامی پولیس اور سی بی آئی کے تال میل سے اسے گرفتارکرسکتی ہے۔ ٹریک ہونے والا لوکیشن بڈاپیسٹ(ہنگری) کا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونا مسلسل اپنا لوکیشن بدل رہا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریونا آج منگلوروانٹرنیشنل ایرپورٹ میں لینڈنگ کرسکتا ہے تاہم ایس آئی ٹی ذرائع کا بیان ہے کہ انہیں جانکاری ملی ہے کہ وہ لوک سبھا الیکشن کے بعد ہی آئے گا۔ گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ ایس آئی ٹی نے ملک کے ایرپورٹس پر ہائی الرٹ رکھا ہے۔