انٹرٹینمنٹ

کٹرینہ گھر کے بجٹ کا خاص خیال رکھتی ہیں: وکی کوشل

وکی کوشل نے کہا کہ سب سے مزیدار تجربہ تب ہوتا ہے، جب کٹرینہ ہر دوسرے ہفتہ گھر کی میٹنگ کرتی ہیں۔وہ گھر میں تمام اسٹاف کو اکھٹا کرتی ہیں اور گھر کے خرچ کے حساب مانگتی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی کٹرینہ کیف گھر کے بجٹ کاخاص خیال رکھتی ہیں۔ وکی کوشل نے بتایا ہے کہ کٹرینہ ہر ہفتہ ان کے ساتھ گھر کے بجٹ کے سلسلے میں میٹنگ کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
اقلیتی بہبود کیلئے2,262 کروڑ مختص
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی

وکی کوشل نے کہا کہ سب سے مزیدار تجربہ تب ہوتا ہے، جب کٹرینہ ہر دوسرے ہفتہ گھر کی میٹنگ کرتی ہیں۔وہ گھر میں تمام اسٹاف کو اکھٹا کرتی ہیں اور گھر کے خرچ کے حساب مانگتی ہے۔

وہ پیسوں کے خرچ کا پورا حساب رکھتی ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہے۔لیکن جب یہ سب ہوتا ہے اس دوران میں اسے کافی انجوائے کرتا ہوں کیونکہ میں ایک آڈینس ہوں اس لئے میں پاپ کارن لے کر وہاں بیٹھتا ہوں۔

وکی کوشل نے پیسوں کی بچت کے سلسلے میں کہا کہ یہ ڈیپینڈ کرتا ہے کہ کس سامان کو کون خریدنا چاہتا ہے ۔ اگر کوئی سامان مجھے پسند آ جاتا ہے تو کٹرینہ کہتی ہیں کہ ہمیں بجٹ کے اندر ہی رہنا چاہئے لیکن جب انہیں کوئی سامان خریدنا ہوتاہے، تو میں کہتا ہوں کہ ہم اس پر اتنا خرچ کیو ں کر رہے ہیں ؟اس کے جواب میں وہ کہتی ہیں کہ نہیں، نہیں مجھے یہ چیز پسند ہے۔