انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

کترینہ کیف، کاجول اور عالیہ بھٹ کے بعد پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق پرینکا کے ایک انٹرویو سے لی گئی ان کی ایڈٹ شدہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں انہیں کسی برانڈ کی تشہیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ممبئی: کترینہ کیف، کاجول اور عالیہ بھٹ کے بعد پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق پرینکا کے ایک انٹرویو سے لی گئی ان کی ایڈٹ شدہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں انہیں کسی برانڈ کی تشہیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
فلم فیئر ایوارڈس: رنبیر کپور بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ، 12 ویں فیل بہترین فلم
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
سہانا خان نے کی عالیہ بھٹ کی تعریف
کٹرینہ کیف 40 سال کی ہوئیں

ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دیگر اداکاراؤں کے برعکس اس ویڈیو میں پرینکا کے چہرے کو متنازع ویڈیوز پر ایڈٹ نہیں کیا گیا۔

تاہم، اصل ویڈیو سے پرینکا کی آواز اور جملوں کو جعلی برانڈ پروموشن سے بدل دیا گیا۔مذکورہ جعلی کلپ میں، پرینکا اپنی سالانہ کمائی کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ کی تشہیر کرتی نظر آتی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل عالیہ بھٹ کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس لڑکی کیمرے کی طرف کچھ اشارے کر رہی تھی اور لڑکی کے چہرے پر عالیہ کا چہرہ ایڈٹ کیا گیا تھا۔

صرف یہ ہی نہیں کاجول کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں۔

a3w
a3w