تلنگانہ
کویتا نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی: کانگریس
تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر و رکن قانون سازکونسل کویتا نے بی آرایس کے لئے ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کی ہے۔

حیدرآباد: جی نرنجن نائب صدرتلنگانہ کانگریس و صدرنشین الیکشن کوارڈی نیشن کمیٹی نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر و رکن قانون سازکونسل کویتا نے بی آرایس کے لئے ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈے اے وی اسکول بنجاراہلز میں ووٹ کے حق کا استعمال کرنے کے بعد کویتا نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ بی آرایس کیلئے ووٹ کے حق کا استعمال کریں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورز ی ہے۔
اس بات کو سی ای او تلنگانہ وکاس راج کے علم میں لایاگیا۔