تلنگانہ

تلنگانہ کو لوٹنے والے پانچ افراد میں کویتا بھی شامل:رکن پارلیمنٹ کانگریس

انہوں نے کہا کہ بی آرایس کی رکن کونسل کویتا باہر آکر بی آرایس کے دور میں ان کی پارٹی کے قائدین کی بدعنوانی کے بارے میں بات کر رہی ہیں، اس کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں کلکٹر دفتر کے احاطہ میں اندرا مہیلا شکتی سنٹر کا افتتاح بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ سی کرن کمار ریڈی اور رکن اسمبلی انیل کمار ریڈی نے کیا۔

متعلقہ خبریں
بھونگیر میں بی آر ایس دفتر پر حملہ
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرن کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کو پانچ افراد نے مل کر لوٹ لیا، ان میں کویتا بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آرایس کی رکن کونسل کویتا باہر آکر بی آرایس کے دور میں ان کی پارٹی کے قائدین کی بدعنوانی کے بارے میں بات کر رہی ہیں، اس کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔

مگر اگر کویتا کو حقیقی نیک نیتی ثابت کرنی ہے تو سی بی آئی کے سامنے بیان دے کر اپنی سچائی دکھانا ہوگی۔

کرن کمار ریڈی نے کہا کہ اب بدعنوانی سے حاصل کی گئی رقوم کی تقسیم کا راز بھی کویتا کے ذریعہ بے نقاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما بنڈی سنجے اور کشن ریڈی مسلسل چیلنج کر رہے ہیں، اس لئے اگر واقعی سنجیدہ ہیں تو کالیشورم پراجیکٹ کی تحقیقات کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔