تلنگانہ

درگاہ حضرت جہانگیر پیراں رحمتہ اللہ علیہ پر کے کویتا کی حاضری

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ درگاہ جہانگیر پیراںؒ روحانی مرکز ہے، یہاں آنے والا ہر شخص اپنی مراد کے ساتھ لوٹتا ہے اور اس مقدس مقام سے یقین و امید کی نئی روشنی حاصل کرتا ہے۔

صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے جنم باٹا پروگرام کے تحت رنگاریڈی ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران کویتا نے مشہور معروف درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ پہنچیں، جہاں انہوں نے حاضری دی اور ان کی جانب سے چادر شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ درگاہ جہانگیر پیراںؒ روحانی مرکز ہے، یہاں آنے والا ہر شخص اپنی مراد کے ساتھ لوٹتا ہے اور اس مقدس مقام سے یقین و امید کی نئی روشنی حاصل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنم باٹا پروگرام کے دوران عوامی مسائل کو براہ راست سننے اور ان کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی، ریاست میں امن و امان کے استحکام اور ترقی کے لئے درگاہ شریف میں خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر محمد یوسف خادم درگاہ شریف نے کلواکنٹلہ کویتا کی خدمات، عوامی جذبہ اور مسلسل فلاحی سرگرمیوں کی ستائش کی اور کویتا کی صحت و عافیت، کامیابی و کامرانی اور ہر نیک مقصد کی تکمیل کے لئے خصوصی دعا کی۔