تلنگانہ

کویتا نے آؤٹ سورسنگ ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

بی آر ایس ایم ایل سی اور تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابی وعدوں کو فراموش کیے جانے کے خلاف دھرنا چوک پر آؤٹ سورسنگ ملازمین کی جانب سے دیے جا رہے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی اور تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابی وعدوں کو فراموش کیے جانے کے خلاف دھرنا چوک پر آؤٹ سورسنگ ملازمین کی جانب سے دیے جا رہے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

انہوں نے ٹوییٹ کرتے ہویے کہا کہ انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے کے مطابق آؤٹ سورسنگ ملازمین کے لیے خصوصی کارپوریشن قائم کیا جانا چاہیے۔


ہر مہینے باقاعدگی سے تنخواہیں ادا کی جانی چاہئیں۔


کے سی آر کی حکومت میں آؤٹ سورسنگ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اور انہیں عزت کے ساتھ جینے کا موقع فراہم کیا گیا۔ یہاں تک کہ پی آر سی جو صرف سرکاری ملازمین پر لاگو ہوتی ہے، اسے آؤٹ سورسنگ ملازمین پر بھی نافذ کیا گیا۔


کانگریس پارٹی کو اقتدار میں آئے 18 مہینے گزر چکے ہیں مگر آؤٹ سورسنگ ملازمین کے مسائل کو نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے جائز مطالبات کو فوراً تسلیم کرتے ہوئے حل کیا جانا چاہی