قومی
کے سی تیاگی، آر ایل ڈی میں شامل
سابق جنتادل (یو) قائد کے سی تیاگی اتوار کے دن نئی دہلی میں ایک تقریب میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) میں شامل ہوگئے۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) سابق جنتادل (یو) قائد کے سی تیاگی اتوار کے دن نئی دہلی میں ایک تقریب میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) میں شامل ہوگئے۔
وہ پارٹی صدر اور مرکزی وزیر جینت چودھری کی موجودگی میں آر ایل ڈی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے منگل کے دن جنتادل (یو) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔ کے سی تیاگی اکتوبر 2003ء سے جتنادل (یو) سے جڑے تھے۔ وہ پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔