حیدرآباد

کے سی آر اور کے ٹی آر کا ملائم سنگھ یادو کوخراج

ملائم سنگھ یاد ونے مرکزی وزیر کے علاوہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کےچیف منسٹر کے طورپر تین معیادوں تک خدمات انجام دی۔کے سی آر نے کہاکہ ملائم سنگھ یادو نے اپنی پوری زندگی میں کمزور طبقات کی ترقی اور بہبود کے لئے کام کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے سماج وادی پارٹی کے بانی واترپردیش کے سابق وزیراعلی ملائم سنگھ یادو کو بھرپورخراج پیش کیا۔چندرشیکھرراو نے یاد دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ملائم سنگھ یادو نے مشہور سوشلسٹ رام منوہر لوہیا اور مجاہد آزادی راج نارائن سے حوصلہ پاکر سیاست میں قدم رکھاتھا۔

ملائم سنگھ یاد ونے مرکزی وزیر کے علاوہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے وزیراعلی کے طورپر تین معیادوں تک خدمات انجام دی۔انہوں نے کہاکہ ملائم سنگھ یادو نے اپنی پوری زندگی میں کمزور طبقات کی ترقی اور بہبود کے لئے کام کیا۔

چیف منسٹر نے اکھلیش یادو اوران کے خاندان کو پُرسہ بھی دیا۔وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما رو نے بھی اس خصوص میں ٹوئیٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی سیاست کے ایک حقیقی دورکا خاتمہ ہوگیا ہے۔