حیدرآباد
کے سی آر کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل گئی
وہ فی الحال صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جس نے ان کا معائنہ کیا،کہا کہ انہیں کل ڈسچارج کر دیا جائے گا جس کے بعد چندرشیکھرراو، بنجارہ ہلز کے نندی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ جائیں گے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آر ایس سربرا ہ چندرشیکھرراو کو جمعہ کوشہر حیدرآباد کے یشودھا اسپتال سے گھرجانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں گذشتہ ہفتے کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کی سرجری کروائی تھی۔
وہ فی الحال صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جس نے ان کا معائنہ کیا،کہا کہ انہیں کل ڈسچارج کر دیا جائے گا جس کے بعد چندرشیکھرراو، بنجارہ ہلز کے نندی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ جائیں گے۔
گزشتہ جمعرات کی رات ایراویلی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں وہ پھسل گئے تھے۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ سرجری کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں 6تا8 ہفتے لگیں گے۔