دہلی

آتشی دہلی میں کجریوال کی جانشیں منتخب

دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گی دہلی کابینہ کے وزیر گوپال رائے نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آتشی کو یہ ذمہ داری متفقہ طور پر دی گئی ہے یہ ذمہ داری انہیں مشکل حالات میں سونپی گئی ہے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی سینئر خاتون لیڈر آتشی کو عام آدمی پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں مقننہ پارٹی لیڈر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے اور وہ دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گی دہلی کابینہ کے وزیر گوپال رائے نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آتشی کو یہ ذمہ داری متفقہ طور پر دی گئی ہے  یہ ذمہ داری انہیں مشکل حالات میں سونپی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
دہلی کے آشاکرن شیلٹر ہوم میں 14 اموات کی تحقیقات کا حکم جاری
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
دہلی کی نئی چیف منسٹر آتشی 21 ستمبر کو حلف لیں گی
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی

  بی جے پی کی مرکزی حکومت نے جس طرح سے عام آدمی پارٹی کو تباہ کرنے اور سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے دہلی حکومت کو توڑنے کی مہم شروع کی تھی اس کو ناکام بنانے کے لیے عآپ نے اپنے اراکین اسمبلی کی یکجہتی کے ساتھ حکومت کا کام جاری رکھا تھا۔

 بی جے پی چاہتی تھی کہ مسٹر کیجریوال استعفیٰ دیں لیکن انہوں نے عوام کے مفاد میں جیل کے اندر سے حکومت چلائی، جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ عوام کی عدالت میں جائیں گے اور انہیں چیف منسٹر کے عہدے کے لیے دوبارہ منتخب ہونے تک وزیر اعلی کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے۔

عام آدمی پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے محترمہ آتشی کے نام کو منظوری دی گئی ہے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے جانشیں کے طور پر آتشی کا نام تجویز کیا جسے متفقہ طور پر قبول کر لیا گیا۔ آج شام اروند کیجریوال لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ محترمہ آتشی کا شمار عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈروں میں ہوتا ہے۔ وہ اروند کیجریوال کے قریبی مانی جاتی ہیں۔ منیش سسودیا کے جیل جانے کے بعد آتشی کو وزارت تعلیم سمیت کئی بڑی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ وہ کالکاجی، دہلی سے ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔

a3w
a3w