حکومت کینیا نے اڈانی گروپ کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے
کینیا کے صدر نے کہا، "اپنے اتحادی ملک سے ہمیں جو معلومات موصول ہوئی ہے، اس کے بعد میں نے وزارت ٹرانسپورٹ اور وزارت توانائی-پیٹرولیم سے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جے کے آئی ہوائی اڈے کی توسیع سے متعلق معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کر دیں۔"
نیروبی: کینیا کی حکومت نے جمعرات کو اڈانی گروپ کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان معاہدوں میں بجلی ٹرانمیشن اور ہوائی اڈوں کی توسیع جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں۔امریکہ میں ہندوستانی صنعت کار گوتم اڈانی سمیت 8 افراد پر اربوں روپے کے فراڈ کے الزامات کے بعد کینیا کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، صدر ولیم روٹو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا، "ہماری حکومت شفافیت اور ایمانداری کے اصولوں پر کام کرتی ہے اور ایسے معاہدوں کو منظور نہیں کرے گی جو ملک کے امیج اور مفادات کے خلاف ہوں۔”انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ایسا معاہدہ قبول نہیں کریں گے جو ہمارے ملک کی پالیسیوں اور اقدار کے خلاف ہو۔
کینیا کے صدر نے کہا، "اپنے اتحادی ملک سے ہمیں جو معلومات موصول ہوئی ہے، اس کے بعد میں نے وزارت ٹرانسپورٹ اور وزارت توانائی-پیٹرولیم سے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جے کے آئی ہوائی اڈے کی توسیع سے متعلق معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کر دیں۔”