سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

گورنر کیرالا عارف محمد خان کی ایودھیا کے رام مندر میں پوجا (ویڈیو)

گورنر کیرالا عارف محمد خان نے چہارشنبہ کے روز اترپردیش کے ایودھیا میں رام مندر کا دورہ کیا۔ ایکس پر پوسٹ کئے گئے اپنے ایک ویڈیو میں کیرالا کے راج بھون نے کہا کہ گورنر نے مندر کا دورہ کیا اور درشن کئے۔

ایودھیا: گورنر کیرالا عارف محمد خان نے چہارشنبہ کے روز اترپردیش کے ایودھیا میں رام مندر کا دورہ کیا۔ ایکس پر پوسٹ کئے گئے اپنے ایک ویڈیو میں کیرالا کے راج بھون نے کہا کہ گورنر نے مندر کا دورہ کیا اور درشن کئے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
گورنر کیرالا نے وٹرنری یونیورسٹی وائس چانسلر کو معطل کردیا
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
کل جواخانے 8گھنٹے بند رہیں گے
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی

ہینڈل پر عارف محمد خان کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا گیا جس میں انہیں رام مورتی کے آگے جھکتے ہوئے دیکھا گیا۔ پس منظر میں جئے شری رام کے نعرے لگ رہے تھے۔

بعدازاں خان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے جنوری میں دو مرتبہ ایودھیا کا دورہ کیا تھا۔ گورنر نے کہا کہ میں جنوری میں دو مرتبہ ایودھیا آیا اس وقت میرے جو احساسات تھے وہ آج بھی وہی ہیں۔

انہوں نے آج کہا کہ میں کئی مرتبہ ایودھیا گیا یہ ہمارے لئے نہ صرف مسرت کا معاملہ ہے بلکہ فخر کا معاملہ بھی ہے کہ ایودھیا جائیں اور شری رام کی پوجا کریں۔

a3w
a3w