Uncategorized

قتل کا ملزم 18 سال بعد امارات سے گرفتار، ہندوستان منتقل

مرکزی تحقیقاتی ادارے (سی بی آئی) نے کیرالا پولیس کے اشتراک سے قتل کے ایک ایسے ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھارت واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے جو گزشتہ 18 برس سے مفرور تھا۔

دبئی (پی ٹی آئی)مرکزی تحقیقاتی ادارے (سی بی آئی) نے کیرالا پولیس کے اشتراک سے قتل کے ایک ایسے ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھارت واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے جو گزشتہ 18 برس سے مفرور تھا۔

سجیت کمار کے خلاف بھارتی حکام نے انٹرپول کا ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ اسے یو اے ای سے ملک بدر کیے جانے کے بعد چہارشنبے کو کیرالا کے شہر کوچی لایا گیا۔ سی بی آئی کے مطابق سجیت کمار اور اس کے ساتھیوں نے 2008 میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک شخص پر حملہ کیا تھا۔

حملے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسی روز اس کی موت ہوگئی۔انٹرپول کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر یو اے ای کی متعلقہ ایجنسیوں نے سجیت کمار کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔

ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حکام نے اسے بھارت کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔سی بی آئی کے ساتھ رابطہ کاری کے تحت کیرالا پولیس کی ایک ٹیم یو اے ای پہنچی، جہاں ملزم کو اس کے حوالے کردیا گیا۔

سی بی آئی کے مطابق 2019 سے اب تک انٹرپول کے تعاون سے 300 سے زائد مطلوب مجرموں کو بیرونِ ملک سے بھارت واپس لایا جا چکا ہے۔