جنوبی بھارتسوشیل میڈیا
کیرالا کا مسلم جوڑا 29 سال بعد پھر شادی کرے گا
یہ جوڑا اس لئے رجسٹرار میاریج کرنا چاہتا ہے کہ باپ کی ساری جائیداد صرف بیٹیوں کو ملے۔ ڈاکٹر شینا‘ مہاتما گاندھی یونیورسٹی کوٹائم کی پرووائس چانسلر رہ چکی ہیں۔
ترواننت پورم: بین الاقوامی یوم ِ خواتین (8 مارچ) کے موقع پر کیرالا کے ضلع کاسرگوڑ میں ایک انوکھی شادی ہوگی۔
تقریباً 29 سال سے شادی کے بندھن میں بندھے میاں بیوی اپنی 3 بیٹیوں کے لئے پھر شادی کریں گے۔
سب رجسٹرار دفتر میں اس شادی کے موقع پر ماں باپ‘ تینوں بیٹیاں‘ دیگر ارکان خاندان اور دوست احباب موجود رہیں گے۔
کاسرگوڑ کے ممتاز وکیل سی شکور کی شادی اکتوبر 1984 میں ڈاکٹر شینا سے ہوئی تھی۔
ان کی شادی انڈین یونین مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما پانکڑ سید حیدرعلی شہاب تھنگل نے کرائی تھی۔ یہ شرعی شادی مسلم پرسنل لا کے تحت ہوئی تھی۔
یہ جوڑا اس لئے رجسٹرار میاریج کرنا چاہتا ہے کہ باپ کی ساری جائیداد صرف بیٹیوں کو ملے۔ ڈاکٹر شینا‘ مہاتما گاندھی یونیورسٹی کوٹائم کی پرووائس چانسلر رہ چکی ہیں۔