شمال مشرق
کیرالا کی خاتون کووِڈ 19کی ذیلی شکل سے متاثر
ہندوستان میں کووِڈ19 کے 90 فیصد سے زائد کیسس فی الحال معمولی نوعیت کے ہیں اور یہ مریض مکان میں آئسولیشن میں ہیں۔ قبل ازیں سنگاپور میں ایک ہندوستانی مسافر میں جے این 1 کا پتہ چلا تھا۔
نئی دہلی: کیرالا میں 8 دسمبر کو کووِڈ 19کی ذیلی شکل جے این 1 کا پتہ چلا ہے۔ ذرائع نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ 79 سالہ خاتون کا سیمپل 18 نومبر کو آرٹی۔ پی سی آر ٹسٹ میں پازیٹیو آیا۔ اس عورت میں انفلوئنزا جیسی معمولی علامات پائی گئیں اور وہ کووِڈ 19 سے شفایاب ہوئی تھی۔
ہندوستان میں کووِڈ19 کے 90 فیصد سے زائد کیسس فی الحال معمولی نوعیت کے ہیں اور یہ مریض مکان میں آئسولیشن میں ہیں۔ قبل ازیں سنگاپور میں ایک ہندوستانی مسافر میں جے این 1 کا پتہ چلا تھا۔ ٹاملناڈو کے تریچراپلی کا رہنے والا یہ مسافر 25 اکتوبر کو سنگاپور پہنچا تھا۔