دہلی

پھلواری شریف کیس کا اہم ملزم دہلی ایرپورٹ پر گرفتار

نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پھلواری شریف کیس کے کلیدی ملزم محمد سجاد عالم کو دبئی سے آمد کے فوری بعد نئی دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پھلواری شریف کیس کے کلیدی ملزم محمد سجاد عالم کو دبئی سے آمد کے فوری بعد نئی دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
کیرالا ٹرین آتشزنی کیس، پی ایف آئی روابط کی تحقیقات
پھلواری شریف پی ایف آئی کیس میں ایک اور گرفتاری

بہار کے ضلع مشرقی چمپارن کے رہنے والے سجاد عالم کو این آئی اے ٹیم نے ہفتہ کے دن گرفتار کرلیا۔ پٹنہ کی این آئی اے خصوصی عدالت نے سجاد عالم کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔

ممنوعہ پی ایف آئی کے اس ٹرینڈ کیڈر کے خلاف ایل او سی بھی جاری ہوا تھا۔ این آئی اے کے تحقیقاتی عہدیداروں کے بموجب سجاد عالم دبئی سے بہار میں پی ایف آئی ارکان کو غیرقانونی فنڈس کی فراہمی میں ملوث ہے۔

یہ غیرقانونی فنڈنگ کہا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات، کرناٹک اور کیرالا کے ایک سنڈیکیٹ کے ذریعہ ہوتی تھی۔ سجا د عالم کی گرفتاری پھلواری شریف کیس کی جاریہ تحقیقات میں اہم پیشرفت ہے۔

یہ کیس ابتداء میں 2022ء میں پھلواری شریف پولیس نے درج کیا تھا۔ این آئی اے نے 2022ء میں ہی یہ کیس اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا۔ سابق میں 17افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی۔