آندھراپردیش

بیروزگاروں کی جانب سے جدوجہد کی اپیل کرنے والوں کو کیا گرفتار کیا جائے گا؟:شرمیلا

آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے پوچھا کہ بیروزگاروں کی جانب سے جدوجہد کی اپیل کرنے والوں کو کیا گرفتار کیا جائے گا؟

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے پوچھا کہ بیروزگاروں کی جانب سے جدوجہد کی اپیل کرنے والوں کو کیا گرفتار کیا جائے گا؟

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
شرمیلا، والدکی حقیقی جانشین: ریونت ریڈی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

کیا جمہوریت میں احتجاج کا کوئی حق نہیں؟ جمعرات کو ریاستی کانگریس نے چلو سکریٹریٹ کی اپیل کی تھی جس کے پیش نظر شرمیلا نے کل شب وجئے واڑہ کے آندھرا رتنا بھون میں شب بسری کی۔

جمعرات کی صبح پولیس بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئی اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ کانگریس لیڈروں کو پہلے ہی کئی جگہوں پر گھروں میں نظربند اور قبل از وقت گرفتار کیا جا چکا ہے۔

شرمیلا نے اس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں کو کیوں روکا جا رہا ہے؟ کیا ہم انتہا پسند ہیں؟ کیا ہم سماج دشمن قوتیں ہیں؟

آپ ہمیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ خوفزدہ ہو کر اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، خواہ کتنی ہی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، بے روزگاروں کی جانب سے جدوجہد نہیں رکے گی۔

a3w
a3w