کھڑگے نے سونیا کو سالگرہ کی مبارکباد دی
اپنی باوقار طبیعت اور مہذب انداز سے کام کرنے کے اپنے طریقے سے انہوں نے لاتعداد لوگوں کو حاشیے سے قومی دھارے میں لانے کا کام کیا ہے۔
نئی دہلی: انگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کی سابق صدر اور پارٹی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
مسٹرکھڑگے نے کہا کہ محترمہ گاندھی کی زندگی ہر ایک کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے اور ان کے کام کرنے کا انداز لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا رہا ہے۔
اپنی باوقار طبیعت اور مہذب انداز سے کام کرنے کے اپنے طریقے سے انہوں نے لاتعداد لوگوں کو حاشیے سے قومی دھارے میں لانے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا، "کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر محترمہ سونیا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔”
انہوں نے محترمہ گاندھی کو غریبوں کی مسیحا قرار دیتے ہوئے کہا، "پسماندہ لوگوں کے حقوق کی ایک حقیقی حمایتی، نامساعد حالات میں بھی انتہائی شائستگی، وقار اور ہمت کا مظاہرہ کرے والی، عوامی زندگی میں ان کی شراکت نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
میں ان کی لمبی زندگی اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔”