جنوبی بھارت

کیرال میں ستیشن کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے کھڑگے – راہل پہنچے

کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے اور پارٹی کے سابق صدر و لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی پیر کے روز کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والی حکومت کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے ترواننت پورم پہنچے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے اور پارٹی کے سابق صدر و لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی پیر کے روز کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والی حکومت کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے ترواننت پورم پہنچے۔

کانگریس کے دونوں سرکردہ رہنماؤں کا ترواننت پورم ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ریاستی کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔

کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والے اتحاد یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی حکومت آج حلف لے رہی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر وی۔ ڈی۔ ستیشن ریاست کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ 20 رکنی وزارتی کونسل بھی حلف لے گی۔ یہ تقریب ترواننت پورم کے سینٹرل اسٹیڈیم میں منعقد کی جا رہی ہے۔

ریاستی اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں یو ڈی ایف نے 140 رکنی ایوان میں 102 نشستیں جیت کر زبردست اکثریت حاصل کی اور بائیں بازو کے ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کی 10 سال پرانی حکومت کو اقتدار سے باہر کر دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ کانگریس کی زیر قیادت اتحاد ایک دہائی بعد دوبارہ ریاستی اقتدار میں واپس آ رہا ہے۔ اکثریت کے لیے 71 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

یو ڈی ایف کانگریس کی قیادت والا اتحاد ہے، جس میں کانگریس کے علاوہ انڈین یونین مسلم لیگ، کیرالا کانگریس اور دیگر اتحادی جماعتیں شامل ہیں۔ انتخابات میں اتحاد کی فیصلہ کن کامیابی کے بعد وی۔ ڈی۔ ستیشن کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا اور انہیں وزیرِ اعلیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی۔

حلف برداری تقریب میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے۔ سی۔ وینوگوپال، پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی سینئر رہنما اور کانگریس کے زیرِ اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام