شیئر بازاروں میں ابتدائی گراوٹ، سینسیکس 985 پوائنٹس ٹوٹ گیا
سینسیکس کی کمپنیوں میں ٹاٹا اسٹیل کا شیئر چار فیصد سے زیادہ لڑھک گیا۔ پاور گرڈ میں پونے چار فیصد کی گراوٹ رہی۔ اڈانی پورٹس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ٹرینٹ اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئر دو فیصد سے زیادہ نیچے چل رہے ہیں۔ جبکہ انفوسس، بھارتی ایئرٹیل اور ٹیک مہندرا کے شیئر میں اضافہ دیکھا گیا۔
ممبئی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل گراوٹ اور بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا سینسیکس 430.02 پوائنٹس ٹوٹ کر 74,807.97 پوائنٹس پر کھلا اور 985 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 74,252.78 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 927.99 پوائنٹس (1.23 فیصد) نیچے 74,310 پوائنٹس پر تھا۔
انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپیہ فی الحال 39 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 96.20 روپے فی ڈالر پر ہے۔ گزشتہ کاروباری دن یہ 95.81 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا، جو اب تک کی تاریخی کم ترین اختتامی سطح تھی۔
روپے کی گراوٹ کے باعث شیئر بازاروں پر دباؤ رہا۔ بین الاقوامی بازار میں آج خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس سے گھریلو بازاروں میں سرمایہ کاروں کا رجحان بھی کمزور رہا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 161.30 پوائنٹس نیچے 23,482.20 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 288.95 پوائنٹس یعنی 1.22 فیصد نیچے تھا۔ وسیع بازار میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔
آئی ٹی سیکٹر کے علاوہ دیگر تمام شعبوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ ریئلٹی، میڈیا، آٹو، ایف ایم سی جی، تیل و گیس، کیمیکل، بینکنگ اور دھاتوں کے شعبوں سے متعلق اشاریے سرخ نشان میں رہے۔