کم کاٹن، مینس کرکٹ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون
نیوزی لینڈ کے کم کاٹن نے چہارشنبہ کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کرکے تاریخ رقم کی۔
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے کم کاٹن نے چہارشنبہ کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کرکے تاریخ رقم کی۔
کاٹن دو مینس فل ٹائم آئی سی سی ممالک کے درمیان ٹی ٹوئٹی انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری انجام دینے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ 48 سالہ کم کاٹن اس سے قبل خواتین کے 54 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔
اس دوران وہ ٹی وی امپائر بھی تھیں۔ اس کے علاوہ 2018 سے کاٹن نے خواتین کے 24 ونڈے میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ واضح رہے کہ 2020 میں پہلی بار ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں کاٹن نے مردوں کے میچ میں اپنی جگہ بنائی تھی۔
تب وہ ٹی وی امپائر تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ کاٹن نے 2018 سے اب تک ایک ونڈے ورلڈکپ اور 3 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امپائرنگ کی ہے۔ اس میں 2020، 2022 اور 2023 کے فائنل شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کی کلیئر پولوساک مردوں کے ٹسٹ میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون میچ آفیشل بن گئیں۔ کلیئر پولوساک نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2021-22 بارڈر۔گاوسکر ٹرافی کے چوتھے ٹسٹ میں چوتھے امپائر کے طورپر فرائض انجام دیئے۔ واضح رہے کہ یہ میاچ نیوزی لینڈ نے آسانی سے جیت لیا۔