مشرق وسطیٰ

اردن کے شاہ عبداللہ نے غزہ پر اسرائیلی جنگی مہم کو انسانی اقدار کی نفی قرار دیا

شاہ عبداللہ نے مغربی کنارے کے عوام کے خلاف اسرائیل کی جاری کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بھی انسانی اقدار سے عاری اور شہریوں کے حق زندگی کے خلاف کارروائیاں قرار دیا ۔

عمان: اردن کے شاہ عبداللہ نے غزہ پر اسرایلی جنگی مہم کو انسانی اقدار کی نفی قرار دیا ہے، وہ منگل کے روز اردنی سرکاری میڈیا پر اس امر کا اظہار کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اردن کے ولیعہد کی شادی۔ تاریخ کا اعلان
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید

العربیہ کے مطابق اس موقع پر شاہ عبداللہ نے مغربی کنارے کے عوام کے خلاف اسرائیل کی جاری کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بھی انسانی اقدار سے عاری اور شہریوں کے حق زندگی کے خلاف کارروائیاں قرار دیا ۔

 شاہ عبد اللہ نے جنگ کے فوری خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی کئی ہفتوں تک ناکہ بندی کر کے غزہ کے شہریوں کو ادویات تک سے محروم کر دیا۔

شاہ عبداللہ نے اسرائیل کی طرف سے مسلسل کی گئی ناکہ بندی کے حوالے سے کہا ‘غزہ کے لوگوں کو خوراک سے محروم رکھنے کے لیے ‘لاک ڈاون’ جاری رکھا گیا ، حتیٰ کہ شہرویوں کو پانی اور بجلی تک سے محروم کر دیا گیا۔ یہ سب جنگی جرائم ہیں، جن کا اسرائیل نے ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ‘ اسرائیل کے جنگی جرائم پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

a3w
a3w