حیدرآباد

کشن ریڈی نے تلنگانہ کے 9اضلاع میں ٹی بی کے خاتمہ کی مہم کاآغازکیا

کشن ریڈی نے زوردیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹی بی کے خاتمہ کیلئے این ڈی اے حکومت کے اٹل موقف کااظہار کیا۔ملک بھر میں 22ہزارکروڑروپئے کے صرفہ سے اس پر عمل کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیروتلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی نے ٹی بھی مُکت ابھیان کے حصہ کے طورپر ریاست کے 9اضلاع میں 100روزہ ٹی بی کے خاتمہ کی مہم کاآغازکیا۔اس مہم کاآغازحیدرآباد کے ایرگڈہ میں واقع ٹی بی اسپتال میں کیاجوٹی بی کے خاتمہ کیلئے قومی مقصد کو حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی

کشن ریڈی نے زوردیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹی بی کے خاتمہ کیلئے این ڈی اے حکومت کے اٹل موقف کااظہار کیا۔ملک بھر میں 22ہزارکروڑروپئے کے صرفہ سے اس پر عمل کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمہ کیلئے اس کے تعلق سے بیداری پھیلانے اورغلط فہمیوں کو دورکرنے کی ضرورت ہے۔مرکزی وزیرکشن ریڈی نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض کے کا ابتدامیں پتہ چلانا اور بروقت علاج، اس کے مکمل علاج میں اہم ہے۔انہوں نے ٹی بی کے مریضوں پر زوردیا کہ وہ پُرعزم رہیں اور علاج کے منصوبہ پر قائم رہیں۔