حیدرآباد

کشن ریڈی کا پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس

اجلاس میں ایٹالہ راجندر جنہیں پارٹی ہائی کمان نے الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا صدر نشین بنایا ہے، پارٹی ایم پی ڈاکٹر کے لکشمن کے علاوہ دیگر کئی قائدین شریک تھے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے نئے صدر جی کشن ریڈی نے یہاں پارٹی قائدین کا اجلاس طلب کیا جس میں وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ ورنگل جو8جولائی کو مقرر ہے، کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ

چہارشنبہ کے روز منعقدہ اجلاس میں ایٹالہ راجندر جنہیں پارٹی ہائی کمان نے الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا صدر نشین بنایا ہے، پارٹی ایم پی ڈاکٹر کے لکشمن کے علاوہ دیگر کئی قائدین شریک تھے۔

 قبل ازیں شمس آباد ایر پورٹ پر کشن ریڈی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ صدر ریاستی بی جے پی مقرر کئے جانے کے بعد کشن ریڈی، دہلی سے حیدرآباد پہنچے تھے۔