کھیل

کوہلی نے سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا

ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف کانپور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میاچ کے چوتھے دن ایک خاص کارنامہ اپنے نام کرلیا۔ سابق کپتان کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 27000 رنز مکمل کرلیے۔

کانپور: ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف کانپور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میاچ کے چوتھے دن ایک خاص کارنامہ اپنے نام کرلیا۔ سابق کپتان کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 27000 رنز مکمل کرلیے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو دھکا
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اس کے علاوہ کوہلی یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں اور اس معاملے میں ہم وطن سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ کوہلی نے یہ سنگ میل بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میاچ کی پہلی اننگز کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 594 اننگز میں 27000 رنز مکمل کئے ہیں۔ دوسری جانب سچن نے یہ کارنامہ 623 اننگز میں انجام دیا تھا۔

تیسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا ہیں جنہوں نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے 648 اننگز کھیلیں۔ کوہلی کی شاندار اننگز کا خاتمہ شکیب الحسن نے کیا اور وہ نصف سنچری بنانے سے محروم رہے۔ کوہلی نے 35 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے۔

بارش کی وجہ سے دو دن کا کھیل ضائع ہونے کے بعد بالآخر میاچ پیر کو دوبارہ شروع ہوا۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کو 233 رنز پر ڈھیر کردیا۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے تیز شروعات کی اور 18 گیندوں میں 50 رنز کا ہندسہ عبور کرلیا۔ تاہم روہت شرما اور یشسوی جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کی اننگز ڈگمگا گئی لیکن کوہلی نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر ہندوستانی اننگز کو سنبھالا اور برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کوہلی 27000 رنز مکمل کرنے سے 35 رنز کی دوری پر تھے لیکن بنگلہ دیش کے خلاف ان کا بیاٹ کی رونق بڑھ گئی اور وہ ایک اور کارنامہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ اس سے قبل چینائی میں کھیلے گئے میاچمیں 35 سالہ بلے باز کوہلی نے گھر پر 12000 رنز مکمل کئے تھے۔

کوہلی یہ کارنامہ انجام دینے والے سچن ٹنڈولکر کے بعد دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ کوہلی نے یہ ریکارڈ اپنے 219ویں میاچ میں بنایا تھا۔ کوہلی نے گھر پر 58.84 کی اوسط سے 12000 رنز مکمل کئے ہیں جس میں 38 سنچریاں اور 59 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ہندوستانی حالات میں سچن ٹنڈولکر نے 258 میاچوں میں 50.32 کی اوسط سے 14192 رنز بنائے ہیں جس میں 42 سنچریاں اور 70 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ میں کوہلی کا بیٹ نہیں چلا۔ وہ دونوں اننگز میں متاثر نہ کرسکے تھے۔ کوہلی نے جہاں پہلی اننگز میں چھ رنز بنائے تھے وہیں دوسری اننگز میں 17 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

a3w
a3w