دہلی

روہنگیاوؤں، بنگلہ دیشیوں کو دہلی میں رہنے نہیں دیاجائے گا: وزیر دہلی سرسا

دہلی میں سلم بستیوں کے انہدام سے متعلق سیاست میں آج شدت پیدا ہوگئی جبکہ سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال، نے حکمراں بی جے پی پر غریب عوام کو بے گھر کرنے کا الزام لگایا جبکہ مواخرانہ کرتے روہنگیاؤں اور بنگلہ دیشیوں کے گھروں کے خلاف جو دوسروں کیلئے مبینہ طورپر سیکورٹی خطرہ ہیں اس کارروائی کو حق بجانب قراردیا۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) دہلی میں سلم بستیوں کے انہدام سے متعلق سیاست میں آج شدت پیدا ہوگئی جبکہ سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال، نے حکمراں بی جے پی پر غریب عوام کو بے گھر کرنے کا الزام لگایا جبکہ مواخرانہ کرتے روہنگیاؤں اور بنگلہ دیشیوں کے گھروں کے خلاف جو دوسروں کیلئے مبینہ طورپر سیکورٹی خطرہ ہیں اس کارروائی کو حق بجانب قراردیا۔

کانگریس نے کجریوال پر سلم بستیوں میں رہنے والے افراد کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام لگایا اور کہاکہ اُنہوں نے دہلی میں اپنے (11) سالہ حکمرانی کے دور ے دوران ایک بھی غریب خاندان کی بازآبادکاری نہیں کی۔ جنتر منتر پر سلم بستیوں میں رہنے والوں اور عام آدمی پارٹی(عاپ) ورکرس کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے ان انہدامی کارروائیوں کے خلاف سارے شہر میں احتجاج کا آغاز کیا۔

اُنہوں نے سلم بستیوں میں رہنے والے 45 لاکھ افراد سے متحدرہنے کی اپیل کی اور بی جے پی پر الزام لگایاکہ اس نے اقتدار میں آنے کے پانچ مہینوں کے اندر ہی سلم بستیوں پر بلڈوزر چلانا شروع کردیا۔ کجریوال نے کہاکہ انتخابات سے قبل اُنہوں نے یہ اتباہ دیا تھا کہ بی جے پی کے ایک سال کے اندر سلم بستیوں کو گرادے گی لیکن انہوں نے یہ کام پانچ مہینوں کے اندر ہی کردیا۔

https://twitter.com/ANI/status/1939195313899872742

بی جے پی کے سلم بستیوں میں رہنے والے افراد سے یہ وعدہ کیا تھا اُنہیں مکانات دیئے جائیں گے لیکن بی جے پی اب اُن سلم بستیوں کو بھی نہیں بخش رہی ہے جہاں اس کے قائدین نے راتیں گزاری تھیں۔ کجریوال نے کہاکہ اگر بی جے پی سلم بستیوں میں انہدامی کارروائیاں نہیں روکے گی تو ریکھا گپتا حکومت اپنی پانچ سالہ معیاد مکمل نہیں کرے گی۔ اُنہوں نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی میں ساز باز کا الزام بھی لگادیا۔

کجریوال کے اس دعویٰ پر ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے وزیر منجیندرسنگھ سرسا نے کہاکہ بی جے پی روہنگیاؤں اور بنگلہ دیشیوں کو شہر میں رہنے والے دیگر لوگوں کیلئے سیکورٹی خطرہ ہیں ملک میں رہنے نہیں دے گی اور ان کے اسٹابلشمنٹس کو منہدم کردے گی۔ اگر وہ روہنگیاؤں اور بنگلہ دیشیوں کیلئے اتنے فکرمند ہیں تو اُنہیں چاہئے کہ وہ ان لوگوں کو اپنے گھرلیجائیں۔

دہلی کانگریس کے صدر دویندر یادو نے کہاکہ کجریوال سلم بستیوں میں رہنے والوں سے جھوٹی ہمدردی ظاہر کررہے ہیں۔ کجریوال آج ”مگرمچھ کے آنسو“ بہارہے ہیں لیکن ان کے پاس گزشتہ 11 برسوں سے سلم میں رہنے والے ایک بھی خاندان کی باز آبادکاری نہ کرنے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔