دہلی

پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی

جئے رام رمیش نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ منگل کو یاترا کے آرام کا دن ہے، چہارشنبہ کے روز یہ برہان پور کے قریب مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ وہاں پرینکا گاندھی یاترا میں شامل ہوں گی اور 4 دن تک اس میں حصہ لیں گی۔

نئی دہلی: کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا چہارشنبہ کے روز ”بھارت جوڑو یاترا“ میں شامل ہوں گی جب وہ مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری اور انچارج برائے اترپردیش اور پرینکا گاندھی یاترا میں شامل ہوں گی۔

جئے رام رمیش نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ منگل کو یاترا کے آرام کا دن ہے، چہارشنبہ کے روز یہ برہان پور کے قریب مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ وہاں پرینکا گاندھی یاترا میں شامل ہوں گی اور 4 دن تک اس میں حصہ لیں گی۔ سابق کانگریس قائد راہول گاندھی اور دیگر پارٹی قائدین اور کارکنوں نے 7 ستمبر کو ٹاملناڈو کے کنیا کماری سے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا تھا۔