چھولے بھٹورے ملنے پر کوہلی کی بچوں جیسی حرکت، ڈراوڈ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل
ویراٹ کوہلی کو چولے بٹورنے ملتے ہی وہ چھوٹے بچے کی طرح رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف کھلیے گئے دوسرے ٹسٹ دوسرے دن کوہلی کے چولے بٹورے پر پیار ایک بار پھر دیکھنے کو ملا۔
دہلی: سابق کپتان ویراٹ کوہلی دہلی کے چھولے بھٹورے کو کتنا پسند کرتے ہیں یا اسے کتنا یاد کرتے ہیں اب آپ جانتے ہی ہوں گے۔ کئی انٹرویوز میں کوہلی نے روہنی کی ایک دکان سے جب ان کے پسندیدہ کھانے کے بارے میں پوچھا کیا گیا تو وہ چھولے بھٹورے کا ذکر کرتے ہیں۔
ہاں اب یہ الگ بات ہے کہ مشہور ہونے یابہت زیادہ مصروفیت کی وجہ سا ان سے لطف اندوز ہونے کیلئے وقت نہیں نکال پاتے۔ البتہ اگر ویراٹ کوہلی ایک طویل عرصہ کے بعد کسی میاچ کیلئے دہلی میں ہیں اور وہ چھولے بھٹورے کھانے سے محروم ہوں ایسا تو ہوہی نہیں سکتا، کوہلی چھولے بھٹورے کیلئے کسی نہ کسی طرح انتظام کرہی لیتے ہیں۔
ویراٹ کوہلی کو چھولے بھٹورنے ملتے ہی وہ چھوٹے بچے کی طرح رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف کھلیے گئے دوسرے ٹسٹ دوسرے دن کوہلی کے چولے بٹورے پر پیار ایک بار پھر دیکھنے کو ملا۔
ایک شخص کوہلی کیلئے چھولے بھٹورے کے ساتھ ڈریسنگ روم پہنچا جب وہ آؤٹ ہونے کے بعد کوچ راہول ڈراوڈ سے بات کررہے تھے جیسے ہی اس شخص نے ویراٹ کو بتایا کوہلی کا رد عمل ایسا تھا کہ ڈراوڈ کے چہرہ پر خود بہ خود ایک مسکراہٹ آگئی۔
لیکن یہ لمحات ویڈیو میں قید ہوگئےہے اور جیسے ہی ایک مداح نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو یہ بہت تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے اس پر شدید تبصرے بھی کئے۔