حیدرآباد

بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے بحرین کی ایک جیل میں بند ایک 62سالہ شخص نرسیا کی رہائی کیلئے کوشش کا آغاز کیا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے بحرین کی ایک جیل میں بند ایک 62سالہ شخص نرسیا کی رہائی کیلئے کوشش کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
آئی پی ایس عہدیدار کے پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈز کی چوری
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
بی جے پی قائدین سے کے ٹی آر کی ملاقات

نرسیا ضلع سرسلہ کے موضع چیرلہ ونچا کا رہنا والا بتایا گیا ہے۔پاسپورٹ کھوجانے کے بعد اسے جیل میں رکھا گیا ہے۔کے ٹی آر نے ہندوستانی وزیر خارجہ جئے شنکر کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں خواہش کی کہ نرسیا کی رہائی اور اس کی وطن واپسی کیلئے فوری طور پر قدم اٹھایا جائے۔

بتایا جاتا ہے کہ نرسا کئی برسوں سے لاپتا تھا۔ اپنے پاسپورٹ اور ورک پرمٹ کے مسائل کی وجہ سے وہ جیل میں ہے وہ 1996 میں عرب انجینئرنگ اینڈ کنٹراٹنگ کمپنی میں بطور میسن کام کرنے کیلئے بحرین گیا ہوا تھا۔

1999 میں ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود اُس نے بحرین میں کام جاری رکھا۔ بحرین میں ہندوستانی سفارت خانہ میں اس کا پاسپورٹ رینیول کریا تھا جس کی میعاد 2001 میں ختم ہوگئی۔

بعدازاں اس کا یہ پاسپورٹ بھی کہیں کھوگیا۔بغیر کسی پاسپورٹ یا ورک پرمٹ کے کام کرنے پر بحرین کے حکام نے نرسیا کو گرفتار کرلیااور اسے جیل میں ڈالدیا۔ اس پر غیر قانونی طور پر بحرین میں مقیم رہنے کا الزام عائد کیا۔نرسیا کی حالت زار کے بارے میں اس کے افراد خاندان نے بی آر ایس قائد کو واقف کرایا۔

جس پرکے ٹی آر نے نرسیا کی ہندوستان واپسی کیلئے ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔انہوں نے فوری اثر کے ساتھ وزارت خارجہ سے نرسیا کو عارضی پاسپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w