راہول گاندھی کی تصویر کے ساتھ چھیڑچھاڑ، کھمم میں کانگریس کا احتجاج
ان احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں کانگریس کا پرچم تھامے بی جے پی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیاکہ فوری طورپر ٹوئیٹر سے راہل گاندھی کی تصویر کو حذف کیاجائے۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی تصویر میں چھیڑ چھاڑ کے ذریعہ ان کو مبینہ طورپر راون قراردیتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے ٹوئیٹ کرنے کے خلاف تلنگانہ کے ضلع کھمم میں کانگریس کے لیڈروں نے احتجاج کیا۔
کانگریس کے لیڈروں نے اس تصویر کے تنازعہ پر شدید برہمی کااظہار کیا۔کھمم ضلع کے پرانے بس اسٹینڈ سنٹر کے قریب کانگریس کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر احتجاج کیا اور وزیراعظم مودی کا پتلا نذرآتش کیا۔
ان احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں کانگریس کا پرچم تھامے بی جے پی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیاکہ فوری طورپر ٹوئیٹر سے راہل گاندھی کی تصویر کو حذف کیاجائے۔
اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کے لئے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔کانگریس کے لیڈروں نے مطالبہ کیاکہ بی جے پی، راہل گاندھی کی مسخ تصویر اور قابل اعتراض کیپشن پر معذرت خواہی کرے۔