حیدرآباد

کانگریس مہیلا وبھاگ کی جانب سے کے ٹی آر کا پتلہ نذر آتش (ویڈیو)

ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اور تصاویر شائع کرنے پر کانگریس مہیلا وبھاگ کی جانب سے نامپلی چوراہے پر کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی آر کا پتلہ نذر آتش کیا گیا اور کے ٹی آر کے پورٹریٹ پر چپلوں سے مارا گیا۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اور تصاویر شائع کرنے پر کانگریس مہیلا وبھاگ کی جانب سے نامپلی چوراہے پر کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی آر کا پتلہ نذر آتش کیا گیا اور کے ٹی آر کے پورٹریٹ پر چپلوں سے مارا گیا۔

صدر مہیلا وبھاگ سنیتاراؤ کی قیادت میں مہیلا کارکنوں نے کے ٹی آر کے خلاف نعرے بلند کئے اور انہیں ریاستی وزیر کے خلاف نازیبا ریمارکس پوسٹ کرنے پر معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس قائدین کے پاس خواتین کا کوئی احترام نہیں ہے۔ کے ٹی آر کے معافی مانگنے تک مہیلا وبھاگ کا احتجاج جاری رہے گا۔ ہم انہیں باہر نکلنے نہیں دیں گے۔

a3w
a3w