حیدرآباد

گنڈی پیٹ پارک کا افتتاح (معہ تصاویر)

کے ٹی آر نے اس پارک کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس کی تصاویر شیئر کیں اور پارک کی تعمیر و ترقی میں ایچ ایم ڈی اے کی کوششوں کی ستائش کی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) نے منگل کو (عثمان ساگر) گنڈی پیٹ میں نئے تعمیر ک ردہ ایکو پارک کا افتتاح انجام دیا۔

ریاستی حکومت نے عثمان ساگر کے کنارے ایک لینڈ سکیپ پارک کی تعمیر کے لئے 35.6 کروڑ روپے اور شہر کے مضافات میں نظام دور کے ایک اور قدیم آبی ذخیرہ حمایت ساگر کے قریب ماحولیات دوست پارک کی تعمیر کے لئے 75 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی تاکہ ماحول دوست سیاحتی پرکشش مقامات کو فروغ دیا جاسکے۔

حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایم ڈی اے) کی جانب سے تعمیر کردہ گنڈی پیٹ پارک میں خیرمقدمی محرابوں کے ساتھ داخلی پویلین، ٹکٹنگ کاؤنٹر اور گارڈ روم کے ساتھ ایک مرکزی پویلین کے علاوہ، واک ویز، 1,200 نشستوں والا ایک اوپن ایئر تھیٹر، پھولوں سے بھرا چھت، خوبصورت سائبان، پکنک ایریاز، فوڈ کورٹس اور بیت الخلاء کی سہولتیں شامل ہیں۔

مزید برآں، حکام نے رات کے وقت نظارے کے لئے دل کو لبھانے والی روشنیوں کا بھی انتظام کیا ہے۔

کے ٹی آر نے اس پارک کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس کی تصاویر شیئر کیں اور پارک کی تعمیر و ترقی میں ایچ ایم ڈی اے کی کوششوں کی ستائش کی۔