دہلی

دہلی پولیس نے ایف آئی آر کاپی نیوز کلک کو فراہم کردی

دہلی پولیس نے آن لائن نیوز پورٹل نیوز کلک کے خلاف یو اے پی اے کے تحت درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملک میں اقتدارِ اعلیٰ کو درہم برہم کرنے چین سے کافی فنڈس آئے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے آن لائن نیوز پورٹل نیوز کلک کے خلاف یو اے پی اے کے تحت درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملک میں اقتدارِ اعلیٰ کو درہم برہم کرنے چین سے کافی فنڈس آئے۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس: نیلم دیوی کو ایف آئی آر کی کاپی دینے پر پابندی

اس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ نیوز کلک کے بانی اور ایڈیٹر اِنچیف پربیرپرکائستھ نے 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے دوران انتخابی عمل کو سبوتاج کرنے پیپلز الائنس فار ڈیموکریسی اینڈ سیکولرازم (پی اے ڈی ایس) کے ساتھ مل کر سازش کی تھی۔

دہلی پولیس نے ایف آئی آر کی کاپی جمعہ کے دن نیوز کلک کے حوالہ کردی۔ ایک دن قبل دہلی کی ایک عدالت نے اسے ایسا کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شاؤمی‘ ویوو جیسی بڑی چینی ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ایم ایل اے‘ فیما قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان میں ہزاروں فرضی کمپنیاں قائم کیں تاکہ اس سازش کو بڑھاوا دینے بیرونی فنڈس فراہم کئے جاسکیں۔

a3w
a3w