حیدرآباد

کے ٹی آر کا بی جے پی حکومت پر طنزیہ ٹویٹ

ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے یہ طنزیہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مناسب ہوگا کہ بی جے پی کا نام بدل کربی جے۔۔۔۔۔ای سی۔سی بی آئی۔این آئی اے۔آئی ٹی۔ای ڈی۔۔۔پی (پارٹی)رکھاجائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پہلے بی جے پی انتخابات کی تواریخ کااعلان کرتی ہے،ای ڈی سے پہلے بی جے پی ناموں کا اعلان کرتی ہے،این آئی اے سے پہلے بی جے پی پابندی کا اعلان کرتی ہے۔

آئی ٹی سے پہلے بی جے پی رقم کااعلان کرتی ہے اور سی بی آئی سے پہلے بی جے پی، ملزمین کے ناموں کا اعلان کرتی ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے یہ طنزیہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مناسب ہوگا کہ بی جے پی کا نام بدل کربی جے۔۔۔۔۔ای سی۔سی بی آئی۔این آئی اے۔آئی ٹی۔ای ڈی۔۔۔پی (پارٹی)رکھاجائے۔