جموں و کشمیر

کلگام انکاؤنٹر، 3فوجی اور ایک پولیس عہدیدار زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام کے آدیگام دیوسر گاؤں میں سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری انکاؤنٹر میں 3 فوجی جوان اور ایک پولیس عہدیدار زخمی ہوئے ہیں۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام کے آدیگام دیوسر گاؤں میں سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری انکاؤنٹر میں 3 فوجی جوان اور ایک پولیس عہدیدار زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے اس انکاؤنٹر کے بارے میں میڈیا کو بتایاکہ سیکوریٹی فورسس کو کل رات دیر گئے آدیگام علاقہ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس نے جب علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا تو اس پر وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی جس کے نتیجہ میں انکاؤنٹر چھڑ گیا جو ہنوز جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران 3 فوجی جوان اور ایک پولیس عہدیدار زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت مستحکم ہے۔

آئی جی پی نے کہا کہ یہ انکاؤنٹر ختم ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔انتخابات کے تیسرے مرحلہ سے اس انکاؤنٹر کا کوئی تعلق ہونے پر انہوں نے کہا کہ انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی پولنگ شمالی کشمیر میں ہونے والی ہے جبکہ انکاؤنٹر جنوبی کشمیر میں ہو رہا ہے اس کا پولنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔