کرناٹک

کماراسوامی نے کانگریس کو ”منافق“ قرار دیا

تاہم جے ڈی ایس نے وضاحت کی کہ اس موقف کو بی جے پی کے تئیں ان کی پارٹی کا نرم گوشہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت پارٹی نے نہیں بلکہ ٹیکس دہندگان کی رقم سے تعمیر کی گئی۔

بنگلورو: جے ڈی ایس لیڈر اور کرناٹک کے سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کماراسوامی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بائیکاٹ کے اعلان پر ”منافق کانگریس“ کی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان

 سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا کی جانب سے افتتاح میں شریک ہونے کے اعلان کے ایک دن بعد ان کے لڑکے اور جے ڈی ایس کے نمبر دو قائد کماراسوامی نے کہا کہ کانگریس کا اعلان اس کے دوہرے معیار کو ظاہرکرتا ہے جس کا مقصد ”بعض طبقات کی خوشنودی“ کے ذریعہ ان کے ووٹ اپنے حق میں کرنے کی ”گھٹیا سیاست“ کو آگے بڑھانا ہے۔

تاہم جے ڈی ایس نے وضاحت کی کہ اس موقف کو بی جے پی کے تئیں ان کی پارٹی کا نرم گوشہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت پارٹی نے نہیں بلکہ ٹیکس دہندگان کی رقم سے تعمیر کی گئی۔

 تاہم کانگریس اور چند دیگر پارٹیوں نے یہ کہتے ہوئے افتتاح کے بائیکاٹ کا اعلان کیا کہ صدرجمہوریہ کے ہاتھوں اس کا افتتاح ہونا چاہیے جن کا تعلق قبائلی طبقہ سے ہے۔ کماراسوامی نے کانگریس کو یاددلایا کہ چھتیس گڑھ اسمبلی کی عمارت کا سنگ بنیاد گورنر نے نہیں بلکہ سونیا اور راہول گاندھی نے رکھا تھا۔

کرناٹک میں بھی وکاس سودھاکا افتتاح  گورنر نے نہیں بلکہ 2005ء میں اس وقت کے کانگریس چیف منسٹر دھرم سنگھ نے کیا تھا۔ یہ کانگریس کا دوہرا معیار ہے جو ووٹ حاصل کرنے بعض طبقات کی خوشنودی کے لیے گھٹیا سیاسی مسائل اٹھارہی ہے۔“